واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں پر عائد ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے، تاہم امریکی بحری جہاز خطے میں موجود رہیں گے تاکہ مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔امریکی فوج کے مطابق بحری افواج کی موجودگی کا مقصد خطے میں استحکام برقرار رکھنا اور طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کی نگرانی کرنا ہے، جبکہ ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد صورتحال میں نرمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایران کی سپریم سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے اقدامات اسلام آباد معاہدے کے تحت کیے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے اجازت نامے جاری کرے گی، جبکہ تمام بحری جہازوں کو مقررہ راستوں اور اوقات کی پابندی کرنا ہوگی۔ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے خطے میں بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل کے نظام میں بہتری اور کشیدگی میں کمی آنے کی توقع ہے۔
امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کر دی
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں