دہشتگردی کے متاثرین کی بلاامتیاز حمایت ضروری ہے: عاصم افتخار
اسلام آباد( تر کیہ خبر) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دہشتگردی کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی سے متاثرہ تمام افراد کی بلاامتیاز حمایت ضروری ہے۔عالمی یومِ متاثرینِ دہشتگردی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فوج اور سکیورٹی اداروں نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔عاصم افتخار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ تعاون مزید مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔