ترکیہ خبر

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عدالتی کارروائی متاثر، ویڈیو لنک پیشیاں ممکن نہ ہو سکیں

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عدالتی کارروائی متاثر، ویڈیو لنک پیشیاں ممکن نہ ہو سکیں

اسلام آباد( ترکیہ خبر) غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کچہری میں عدالتی کارروائی متاثر ہوئی، جس سے مختلف مقدمات کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے ملزمان کو آن لائن عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا، جس کے نتیجے میں کیسز کی کارروائی التوا کا شکار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی شیڈول تھی تاہم تکنیکی مسائل اور بجلی کی عدم دستیابی کے باعث یہ عمل مکمل نہ ہو سکا۔اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی دیگر کیسز میں مصروفیات کے باعث بھی پیشیوں کے انتظامات متاثر ہوئے، جس سے عدالتی کارروائی مزید سست روی کا شکار ہو گئی۔عدالتی ذرائع کے مطابق آئندہ سماعتوں میں تکنیکی مسائل کے حل اور متبادل انتظامات پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ کیسز کی بروقت سماعت ممکن بنائی جا سکے۔