اقوام متحدہ کا افغانستان میں دہشتگردی اور حکمرانی پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کا افغانستان میں دہشتگردی اور حکمرانی پر اظہار تشویش

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان سرزمین پر حکمرانی کے مسائل اور مسلسل دہشتگردی کے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔سلامتی کونسل کی حالیہ رپورٹ میں خواتین اور لڑکیوں پر عائد بڑھتی ہوئی پابندیوں کو افغانستان کو درپیش سنگین چیلنجز میں شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تعلیم، روزگار اور عوامی زندگی میں خواتین کی شرکت پر پابندیاں ان کے بنیادی حقوق کو متاثر کر رہی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد گروہ افغانستان میں اب بھی سرگرم ہیں اور علاقائی و عالمی سلامتی کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے افغانستان کے موجودہ نظام میں اختیارات کے ارتکاز اور محدود سیاسی شمولیت پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔اقوام متحدہ نے افغان طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف مسلسل اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.