لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکیوں پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے لبنان کو غزہ بنانے سے متعلق اسرائیلی دھمکیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی بیانات سے لبنانی آبادی کو غیر انسانی تصور کیے جانے کا خدشہ ہے۔ ادارے نے اجتماعی سزا اور تشدد کو درست قرار دینے والی زبان سے گریز کرنے پر زور دیا اور شہریوں و شہری تنصیبات پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مسلح تنازع کے دوران بھی نسلی امتیاز سے متعلق قوانین معطل نہیں ہوتے۔ لبنانی شہریوں کو مذہب یا نسل کی بنیاد پر نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔اقوام متحدہ نے اسرائیل سمیت تمام فریقوں پر زور دیا کہ بلاامتیاز کارروائیاں فوری روک کر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔