امریکا، ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطہ، اقوام متحدہ

امریکا، ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطہ، اقوام متحدہ

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے جون میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مفاہمتی معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے اہم پیش رفت قرار دیا۔اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان سمیت دیگر علاقائی ممالک نے اس وقت مذاکراتی عمل میں کردار ادا کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ تنازع کے حل کیلئے سفارت کاری اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران کا پائیدار حل بامعنی مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.