علمائے کرام کا اجلاس، شہداء کو خراجِ عقیدت اور ملکی یکجہتی کا اظہار

علمائے کرام کا اجلاس، شہداء کو خراجِ عقیدت اور ملکی یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد( ترکیہ خبر) وفاقی دارالحکومت میں علمائے کرام اور مشائخ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ملکی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں علمائے کرام اور مشائخ کے ساتھ اہم معاملات پر مشاورت کی گئی، جبکہ ملک، ریاستی اداروں اور پاک افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور ملک کی کوششوں سے بڑے تنازعے کو روکنے میں مدد ملی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.