مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے احتجاج

مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے احتجاج

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے یہودی آبادکاری منصوبے کے لیے اسرائیل کی جانب سے ٹینڈر جاری کرنے پر برطانیہ نے اسرائیلی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ایڈ ملی بینڈ نے اپنے بیان میں منصوبے کو ناقابل قبول اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فلسطینی علاقوں کا جغرافیائی تسلسل متاثر ہونے اور مغربی کنارے کو مشرقی بیت المقدس سے الگ ہونے کا خطرہ ہے، جس کے نتیجے میں دو ریاستی حل کے امکانات مزید کمزور ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے سامنے بھی معاملہ اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متنازع منصوبہ فوری طور پر روکا جائے، غیر قانونی آبادکاری کے یونٹس کا ٹینڈر منسوخ اور نئی آبادکاری کا سلسلہ بند کیا جائے۔برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے منصوبے پر کیے گئے وعدے کے برخلاف ٹینڈر جاری کیا، جبکہ منصوبے کو عدالت میں چیلنج کرنے والے فریقین کو بھی اس پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد اور نئی آبادکاری فلسطینیوں کے حالات مزید خراب کررہی ہے، برطانیہ دو ریاستی حل کو تباہ ہوتے ہوئے خاموشی سے نہیں دیکھے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.