برطانیہ کا شہریوں کو سعودی عرب کے کئی علاقوں میں سفر سے گریز کا مشورہ
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے صوبوں عسیر، نجران، جیزان اور طائف شہر سمیت اس کے ہوائی اڈے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔برطانوی حکام نے شہریوں کو یمن کی سرحد سے 10 کلومیٹر تک کے علاقے میں بھی کسی قسم کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔یہ ہدایات ایسے وقت میں جاری کی گئی ہیں جب حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس کے مطابق ریاض میں بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کی کارروائی کے دوران اس کا ملبہ گرنے سے ایک بچوں کی نرسری اور ایک طبی مرکز کو نقصان پہنچا۔