ترک اور شامی وزرائے خارجہ کی انقرہ میں ملاقات
انقرہ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے جمعرات کو دارالحکومت انقرہ میں اپنے شامی ہم منصب حسن الشیبانی سے ملاقات کی۔ترک سفارتی ذرائع کے مطابق، حکام نے ملاقات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔واضح رہے کہ حاقان فیدان نے 13 ستمبر کو شام کا سرکاری دورہ کیا تھا، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور شام میں پائیدار استحکام، امن اور خوشحالی کے قیام کے لیے ترکیہ کی حمایت سے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔اس دورے میں شام کے انضمام کے عمل سے متعلق پیش رفت، بالخصوص شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کی تحلیل، پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔ فیدان نے متعلقہ اقدامات بروقت مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔