ترکیہ کا مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد پر غور
انقرہ( ترکیہ خبر) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔انقرہ میں ہنگری کے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاقان فیدان نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے حملوں کا مقابلہ کرنے میں سعودی عرب کی معاونت کے طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ترک وزیر خارجہ کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ جارحانہ نہیں بلکہ دفاعی نوعیت کا ہے، جبکہ متعلقہ حکام بالخصوص فضائی دفاع کے شعبے میں ممکنہ تعاون کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کیلئے اس کا متن ترک پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔