ترکیہ اور فرانس کا دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے لائحہ عمل پر اتفاق

ترکیہ اور فرانس کا دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے لائحہ عمل پر اتفاق

انقرہ( ترکیہ خبر) ترکیہ اور فرانس نے دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعلقات کو فروغ دینے اور موجودہ تعاون کو مزید منظم اور ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے ایک لائحہ عمل پر دستخط کر دیے ہیں۔ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے ترجمان زکی آکتورک نے کوجائیلی میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس لائحہ عمل کا مقصد باہمی مفادات کی بنیاد پر دونوں ممالک کے دفاعی اور سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک دفاعی اور سکیورٹی امور پر باقاعدہ مشاورت کریں گے، ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور فضائی دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، جبکہ اپنے دفاعی نظاموں کے درمیان باہمی مطابقت بہتر بنانے پر بھی کام کریں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.