لندن میں آذربائیجان کے روایتی کھانوں کا ذائقہ متعارف کرانے والی دو بہنیں

لندن میں آذربائیجان کے روایتی کھانوں کا ذائقہ متعارف کرانے والی دو بہنیں

 باکو( تر کیہ خبر) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 24 سالہ ڈیانا داشدمیرووا اپنی بہن کے ساتھ گزشتہ چھ برس سے شہر کا واحد آذربائیجانی ریستوران چلا رہی ہیں، جہاں ملک کے روایتی کھانے پیش کیے جاتے ہیں۔اسلنگٹن کے علاقے میں واقع ’’لینڈ آف فائر‘‘ نامی ریستوران میں خنگل، آشقارہ پلاؤ، دوغہ، قتاب، پتوں اور بند گوبھی کے ڈولمے سمیت مختلف روایتی پکوان دستیاب ہیں۔ پیشگی آرڈر دینے پر پیتی اور لَوَنگی بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ڈیانا کے مطابق، ان کا بنیادی مقصد آذربائیجانی کھانوں کے ذریعے غیر ملکیوں کو اپنے ملک اور ثقافت سے متعارف کرانا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.