برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال فضائی اڈے میں داخلے پر دو افراد گرفتار

برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال فضائی اڈے میں داخلے پر دو افراد گرفتار

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال رائل ایئر فورس کے اڈے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔انسداد دہشتگردی پولیس کے مطابق 32 اور 36 سالہ افراد کو مشرقی انگلینڈ میں واقع آر اے ایف مولز ورتھ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب سیکیورٹی گشت کے دوران ایک مشتبہ لاوارث گاڑی ملی اور اڈے کی حفاظتی باڑ میں معمولی شگاف بھی سامنے آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے خلاف برطانیہ کیلئے نقصان دہ مقصد کے تحت ممنوعہ مقام میں داخل ہونے کے قانون کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ تاہم، فی الحال اس واقعے کا چند ہفتے قبل آر اے ایف فیئر فورڈ پر حملے کی سازش سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔آر اے ایف مولز ورتھ میں امریکی اہلکاروں کے علاوہ انٹیلی جنس اور کمانڈ آپریشنز سے متعلق مراکز اور نیٹو کا ایک انٹیلی جنس مرکز بھی موجود ہے۔ واقعے کے بعد برطانوی حکام نے فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.