متحدہ عرب امارات کا مغربی کنارے کے واقعات پر سخت ردعمل

متحدہ عرب امارات کا مغربی کنارے کے واقعات پر سخت ردعمل

ابوظبی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے میں پیش آنے والے واقعات پر اسرائیل کے خلاف سخت مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے مساجد کو نقصان پہنچانے اور فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔اماراتی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ امارات نے کہا کہ مساجد پر حملے مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی اور اشتعال انگیزی کے مترادف ہیں۔متحدہ عرب امارات نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔اماراتی حکومت نے مزید کہا کہ مجرموں کے خلاف کارروائی نہ کرنا ان کی حمایت کے مترادف ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے میں جاری ایسے واقعات نفرت، نسل پرستی اور عدم استحکام کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.