ہرمز پر انحصار کم کرنے کے لیے امارات کی نئی بندرگاہ کا منصوبہ

ہرمز پر انحصار کم کرنے کے لیے امارات کی نئی بندرگاہ کا منصوبہ

 لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے کے لیے مشرقی ساحل پر نئی بندرگاہ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امارات کی ایک لاجسٹک کمپنی مشرقی ساحلی علاقے میں نئی بندرگاہ قائم کرنے پر کام کر رہی ہے، جس کا مقصد دبئی کی جبل علی بندرگاہ پر انحصار کم کرنا اور تجارتی راستوں کو مزید محفوظ بنانا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی بندرگاہ کی تعمیر سے خطے میں بحری تجارت کے لیے متبادل راستے میسر آئیں گے، خصوصاً ایسے وقت میں جب آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے ایک بار پھر آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی سطح پر اس اہم بحری گزرگاہ کی سلامتی پر تشویش بڑھ گئی ہے، جبکہ امریکا بھی اس حساس آبی راستے کی نگرانی اور بحری آمدورفت کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.