ترکیہ خبر

یو اے ای کا ایران، لبنان اور عراق کے لیے سفر پر پابندی کا اعلان، شہریوں کو فوری واپسی کی ہدایت

یو اے ای کا ایران، لبنان اور عراق کے لیے سفر پر پابندی کا اعلان، شہریوں کو فوری واپسی کی ہدایت

ابوظہبی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ایران، لبنان اور عراق کے لیے اپنے شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان ممالک میں موجود اماراتی شہریوں کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں سکیورٹی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران، لبنان اور عراق میں موجود اماراتی شہری جلد از جلد ان ممالک کو چھوڑ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔حکام نے واضح کیا کہ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔