الخلیل میں فائرنگ، دو اسرائیلی فوجی ہلاک، تین زخمی

الخلیل میں فائرنگ، دو اسرائیلی فوجی ہلاک، تین زخمی

الخلیل( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کا جواب قرار دیا ہے۔غزہ میں قائم فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے اتحاد پاپولر ریزسٹنس کمیٹیز (پی آر سی) نے اپنے بیان میں الخلیل میں فائرنگ کے واقعے کو سراہا۔ تنظیم کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکام، فوج اور انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے کیے جانے والے مبینہ جرائم کے ردعمل میں کی گئی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت 23 سالہ اسٹاف سارجنٹ رون یوناتان رائٹمین اور 20 سالہ سارجنٹ یووال شائی سوویلم کے نام سے ہوئی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.