پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، تجارت روکنے کی دھمکی دی تھی: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر 2025 کی پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی کے دوران 11 طیارے گرائے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں جوہری طاقتوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر جنگ نہ روکی تو امریکا تجارتی پابندیاں اور بھاری ٹیرف عائد کردے گا۔فلوریڈا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں آٹھ جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا، لیکن اس کے باوجود انہیں نوبیل انعام نہیں دیا گیا۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے پانچ جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوانے میں کامیابی ملی۔ ان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے دونوں ممالک کو واضح پیغام دیا گیا تھا کہ لڑائی جاری رہی تو امریکا ان کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا اور بھاری ٹیرف عائد کردے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگیں رکوانے میں اقوام متحدہ نے کوئی مدد نہیں کی اور تمام جنگیں رکوانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ایران کے بعد کیوبا سے نمٹنے کا اعلانڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے کے بعد امریکا کیوبا سے بھی نمٹے گا اور معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مارکو روبیو کو بھیجا جائے گا۔ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم کرسکتا ہے، تاہم سوال یہ ہے کہ جنگ ختم کردی جائے یا ایران کو مزید کمزور ہونے دیا جائے۔آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل سے متعلق دعویٰامریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے اور امریکا وہاں سے اپنی مرضی کے مطابق تیل نکال رہا ہے۔ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز سے اس وقت جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل برآمد کیا جارہا ہے۔