آذربائیجان کی پارلیمنٹ کا اجلاس 27 اکتوبر کو ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کی پارلیمنٹ ملی مجلس کے 27 اکتوبر کو ہونے والے مکمل اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں قانون سازی سے متعلق 12 امور شامل کیے گئے ہیں۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آذرتاج کے مطابق اجلاس میں مختلف قوانین میں ترامیم سے متعلق مسودوں پر غور کیا جائے گا۔ ان میں بعض بل تیسری، بعض دوسری جبکہ کچھ پہلی خواندگی کے مرحلے میں پیش کیے جائیں گے۔