استنبول میں ترک وزیر خارجہ کی اطالوی اور جرمن ہم منصبوں سے ملاقاتیں
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے جمعے کے روز استنبول میں اپنے اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی اور جرمن وزیر خارجہ یوہان وڈیفول سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔یہ ملاقاتیں R4+E3 اجلاس کے موقع پر ہوئیں، جو اس نئے فارمیٹ میں پہلی اجتماعی بیٹھک تھی۔ترک وزارت خارجہ نے حاقان فیدان کی ملاقاتوں کی تصاویر جاری کیں، تاہم ان کے ایجنڈے یا گفتگو کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔اجلاس میں مصر، پاکستان، سعودی عرب، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ شرکا نے ایران جنگ کی تازہ صورت حال، یمن کی صورتحال اور یوکرین میں روس کی جنگ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔