رومانیہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے جہاز پر سوار تینوں آذربائیجانی شہری محفوظ

رومانیہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے جہاز پر سوار تینوں آذربائیجانی شہری محفوظ

باکو( تر کیہ خبر) رومانیہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے غیر ملکی مال بردار جہاز ’’خوریو‘‘ (KHORYV) پر سوار تینوں آذربائیجانی شہریوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آذرتاج کے مطابق آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے پریس سروس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ایخان حاجی زادہ نے مقامی میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ جہاز کے 13 رکنی عملے میں آذربائیجان کے تین شہری شامل تھے اور تینوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ایخان حاجی زادہ کے مطابق ان میں سے 1992 میں پیدا ہونے والے رُفان خالق اوغلو احمدوف کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں طبی معائنے کے بعد ہوٹل میں ٹھہرا دیا گیا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.