آذربائیجان: خوجالی کے گاؤں بالیجا میں خاندان کی واپسی

آذربائیجان: خوجالی کے گاؤں بالیجا میں خاندان کی واپسی

خوجالی( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے ضلع خوجالی کے گاؤں بالیجا کی رہائشی سیوینج محمدووا ایک سال قبل اپنے آبائی وطن واپس آکر آباد ہوئی تھیں، جبکہ اب ان کے بیٹے تیوب محمدلی نے بھی اپنی اہلیہ اور دو کم سن بیٹیوں کے ہمراہ آبائی گھر میں واپسی اختیار کرلی ہے۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آذرتاج کے مطابق سیوینج محمدووا اپنے بیٹے کے نئے گھر مبارک باد دینے پہنچیں، جبکہ رشتہ دار اہل خانہ کا سامان گھر منتقل کرنے میں مدد کرتے رہے۔ اس واپسی کے ساتھ خاندان کی ایک دیرینہ خواہش بھی پوری ہوگئی ہے کہ ان کی نئی نسل اب قرہ باغ کی سرزمین پر پرورش پائے گی۔تیوب محمدلی نے بے گھر ہونے کے دوران گنجہ شہر میں آنکھ کھولی اور وہیں پروان چڑھے۔ اگرچہ انہوں نے اپنا آبائی وطن والد کی زبانی جانا، تاہم ان کے والد ہمیشہ قرہ باغ اور آبائی علاقے کے بارے میں انہیں بتایا کرتے تھے اور ان کے دل میں اپنی سرزمین سے محبت پیدا کی۔آذرتاج کے علاقائی نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے تیوب محمدلی نے کہا کہ وہ بے گھر ہونے کے دوران گنجہ میں پیدا ہوئے اور بڑے ہوئے، لیکن ان کے مرحوم والد انہیں ہمیشہ اپنے آبائی علاقے کے بارے میں بتاتے اور قرہ باغ سے محبت کرنا سکھاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ آج ان کے والد دنیا میں موجود نہیں، لیکن وہ اپنی اولاد کے ساتھ اسی سرزمین پر واپس آگئے ہیں تاکہ ان کے بچے یہیں پروان چڑھیں۔ اپنے آبائی گھر اور وطن واپسی پر وہ بے حد خوش ہیں۔آبائی وطن میں بچوں کی پرورش سب سے بڑی خوشی ہےتیوب محمدلی کا کہنا تھا کہ اس واپسی کی سب سے بڑی اہمیت یہ ہے کہ ان کے بچے اپنی آبائی سرزمین پر بڑے ہوں گے۔انہوں نے اس خوشی کا موقع فراہم کرنے پر آذربائیجان کی ریاست اور صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی شہدا کے لیے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی، جبکہ جنگی زخمیوں اور سابق فوجیوں کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا: ’’آذربائیجان زندہ باد!‘‘


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.