روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ، دونوں جانب کے 540 فوجی رہا

روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ، دونوں جانب کے 540 فوجی رہا

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے کے تحت دونوں ممالک نے مجموعی طور پر 540 فوجیوں کو رہا کردیا، جن میں ہر ملک کے 270 فوجی شامل ہیں۔روسی وزارت دفاع نے 23 اکتوبر کو بتایا کہ یوکرین کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے 270 روسی فوجیوں کو واپس لایا گیا ہے، جبکہ اس کے بدلے روسی تحویل میں موجود 270 یوکرینی فوجیوں کو رہا کیا گیا۔روسی فوجیوں کو لے کر آنے والے دو فوجی ٹرانسپورٹ طیارے ماسکو کے علاقے میں پہنچ گئے۔ وزارت دفاع کے مطابق دونوں الیوشن آئی ایل 76 ایم ڈی طیاروں نے ماسکو ریجن میں لینڈنگ کی۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا یہ تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان جنگی قیدیوں کی واپسی کے جاری عمل کا حصہ ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران جنگی قیدیوں کا تبادلہ ان چند معاملات میں شامل ہے جن پر دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون جاری ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.