ایران پر فوجی حملہ مسئلے کا حل نہیں، سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے: حاقان فیدان
استنبول( تر کیہ خبر) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ایران پر فوجی حملہ کسی صورت مسئلے کا حل نہیں، بلکہ اس سے خطے میں جنگ اور تنازع مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔اپنے بیان میں حاقان فیدان نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ مسائل کا حل فوجی کارروائیوں کے بجائے بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔ترک وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنے کے لیے اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کا خاتمہ ضروری ہے۔