ترکیہ کا 3 سالہ معاشی منصوبہ، دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ

ترکیہ کا 3 سالہ معاشی منصوبہ، دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ

انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسجک) اسلامی ملک ترکیہ نے 2027ء سے 2029ء تک کے لیے 3 سالہ معاشی منصوبہ پیش کر دیا، جس کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ترک نائب صدر نے ایک بیان میں کہا کہ دفاعی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور پیداوار میں اضافہ منصوبے کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کا رجحان شروع ہوچکا ہے اور حکومت نے اس حوالے سے نمایاں پیشرفت کی ہے، تاہم عالمی خطرات ترک معیشت کو متاثر کر رہے ہیں۔ترکیہ نے اپنے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کو 27 ستمبر 2027ء کو سمندر میں اتارنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ طیارہ بردار بحری جہاز بیک وقت متعدد بغیر پائلٹ طیارے فضا میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔اس بحری جہاز سے بغیر پائلٹ بحری اور زیرِ آب گاڑیاں بھی تعینات کی جا سکیں گی۔ ترکیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس نوعیت کا طیارہ بردار بحری جہاز چلانے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.