ترکیہ کا نیتن یاہو کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ
انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ نے غزہ فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور مبینہ تشدد کے خلاف اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے معاملے پر انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔ترک میڈیا کے مطابق وزارت انصاف نے انٹرپول سے نیتن یاہو کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ترک وزارت انصاف کا مؤقف ہے کہ نیتن یاہو نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں اور بین الاقوامی پانیوں میں حملوں کے ذمہ دار ہیں۔