غزہ حملے، ترکیہ، مصر اور قطر کا اسرائیل سے جنگ بندی پر عمل کا مطالبہ

غزہ حملے، ترکیہ، مصر اور قطر کا اسرائیل سے جنگ بندی پر عمل کا مطالبہ

انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ، مصر اور قطر نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔تینوں ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اضافہ غزہ میں جنگ بندی اور سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ عالمی برادری سے جنگ بندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔بیان کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 16 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس سے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی نافذ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی اپیل کی گئی۔ترکیہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے جنگ بندی کی پاسداری اور خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب امریکی نمائندے جیرڈ کشنر نے مصر میں حماس رہنماؤں اور غزہ کے ثالث ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، تاہم جنگ کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی نمایاں پیشرفت نہیں ہوسکی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.