ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر کا آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پارلیمنٹ کا دورہ

ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر کا آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پارلیمنٹ کا دورہ

انقرہ (ترکیہ خبر) ترکیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے جمعرات کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اپنے سرکاری دورے کے دوران ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا، جہاں قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر گریگ پائپر نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں دونوں پارلیمانی رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جن میں پارلیمانی امور اور باہمی روابط سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد گریگ پائپر نے ترک اسپیکر اور ان کے ہمراہ آنے والے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔اس موقع پر گریگ پائپر نے نعمان قرتلمش اور ان کے وفد کو نیو ساؤتھ ویلز کی پارلیمنٹ کے طریقہ کار، قانون سازی کی سرگرمیوں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔دورے میں ترک پارلیمانی وفد کے دیگر سینئر ارکان کے علاوہ آسٹریلیا میں ترکیہ کے سفیر اوفوق گیزر اور سڈنی میں ترک قونصل جنرل امرے اوزکان بھی شریک تھے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.