مصر میں آئل ٹینکر آتشزدگی، 31 افراد جاں بحق، ترکیہ کا اظہار افسوس
استنبول (ترکیہ خبر) مصر کے صوبے الجیزہ میں ایندھن سے بھرے ٹینکر میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر ترکیہ نے مصری حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ حادثے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔ترکیہ کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو جاری بیان میں واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا۔وزارت خارجہ کے مطابق جاں بحق افراد کے لیے مغفرت، ان کے اہل خانہ اور مصری عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی ہے۔