قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے
استنبول (ترکیہ خبر) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی جمعرات کو سرکاری دورے پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے، جہاں ہوائی اڈے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کا استقبال کیا۔مصری صدارتی ترجمان محمد الشناوی کے مطابق صدر السیسی نے قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطری امیر کا خیرمقدم کیا۔ قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیخ تمیم بن حمد کو یہ دورہ مصری صدر کی دعوت پر کیا گیا ہے۔قطری امیر کے ہمراہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی سمیت اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی موجود ہے۔تاحال دورے کی مدت اور طے شدہ مصروفیات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔