عالمی عدالت انصاف کا میانمار حکومت کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دینے کا دعویٰ
عالمی ڈیسک ( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی جریدے دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے نے ریاستوں کو نسل کشی کے جرائم پر جواب دہ ٹھہرانے کی ایک اہم مثال قائم کردی ہے، جس کے تناظر میں اسرائیل کے خلاف بھی کارروائی کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ریاست کو نسل کشی جیسے سنگین جرم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے 2017 میں میانمار کی ریاست رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور بڑے پیمانے پر بے دخلی کے واقعات کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزامات کے سلسلے میں غزہ کے تقریباً 90 فیصد بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور لگ بھگ 75 ہزار اموات کو شواہد کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں تقریباً 14 لاکھ فلسطینی غذائی قلت کا سامنا کررہے ہیں۔رپورٹ میں غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں، اسپتالوں اور طبی مراکز پر بمباری، جبکہ امدادی اور ریسکیو عملے کو فوجی کارروائیوں میں نشانہ بنائے جانے کے الزامات بھی بیان کیے گئے ہیں۔ جریدے کے مطابق میانمار کے معاملے میں سامنے آنے والی مثال اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کے لیے بھی اہم ثابت ہوسکتی ہے۔