ایران پر امریکی حملہ ہوا تو عراقی مسلح گروپ امریکی فوجی اڈے نشانہ بنائیں گے

ایران پر امریکی حملہ ہوا تو عراقی مسلح گروپ امریکی فوجی اڈے نشانہ بنائیں گے

عراق ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے حمایت یافتہ عراقی مسلح گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کی تو وہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور دیگر عسکری اثاثوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی مسلح گروپ ممکنہ امریکی حملوں کے جواب میں امریکی فوجی اہداف پر جوابی کارروائی کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ اقدامات ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے کسی نئی فوجی مہم جوئی کی صورت میں کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان گروپوں نے ممکنہ جوابی کارروائیوں کے حوالے سے خبردار تو کیا ہے، تاہم حملوں کے وقت، طریقہ کار اور مخصوص اہداف سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔اس پیش رفت کے بعد خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کی صورت میں عراق میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور اثاثوں کو لاحق خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.