پاکستان کی سائنسی کامیابیوں پر مبنی ڈاکومنٹری ’’ستاروں سے آگے‘‘ جاری

پاکستان کی سائنسی کامیابیوں پر مبنی ڈاکومنٹری ’’ستاروں سے آگے‘‘ جاری

اسلام آباد (ترکیہ خبر) پاکستان کی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے سفر کو اجاگر کرنے والی خصوصی ڈاکومنٹری ’’ستاروں سے آگے‘‘ جاری کردی گئی ہے، جس میں قیام پاکستان سے اب تک سائنسی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں، قومی عزم، جدت اور تحقیق کی داستان پیش کی گئی ہے۔1947 میں پاکستان کے قیام سے شروع ہونے والا سائنسی سفر مسلسل محنت اور لگن کے باعث اہم سنگ میل عبور کرچکا ہے۔ ڈاکومنٹری میں ملک کی سائنسی ترقی کے نمایاں مراحل، نامور سائنس دانوں کی خدمات اور قومی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔دستاویزی فلم کے مطابق محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے جوہری ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلائی سفر پر روانہ ہوئے ہیں، جہاں وہ سبز ہلالی پرچم کے ساتھ قومی امنگوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔محمد ذیشان علی کے اس تاریخی سفر پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار کیا جارہا ہے، بالخصوص طلبہ اس کامیابی پر پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ مختلف تعلیمی اداروں میں خلا باز کی روانگی کے مناظر بڑی اسکرینوں پر دکھائے گئے، جہاں طلبہ نے اپنے قومی ہیرو کو خلا کی جانب سفر کرتے دیکھ کر تالیاں بجائیں اور خوشی منائی۔بلوچستان، گوجرانوالہ، پشاور، سوات اور سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں طلبہ و طالبات نے غیر معمولی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، کوٹلی، میرپور اور مشٹمبہ میں بھی پاکستانی خلا باز کی خلائی روانگی پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔محمد ذیشان علی کا یہ تاریخی کارنامہ ملک کی نوجوان نسل کے لیے حوصلے اور تحریک کا ذریعہ قرار دیا جارہا ہے، جو انہیں سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کا جذبہ فراہم کرے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.