واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے معاملے پر ایران کے ساتھ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم چین کی جانب سے اس حوالے سے کسی براہ راست مداخلت کا اشارہ نہیں دیا گیا۔بیجنگ سے واپسی کے دوران ایئر فورس ون میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی تیل درآمد کرنے والی چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں میں نرمی کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بدستور ایرانی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی سے احسان نہیں مانگ رہے، کیونکہ احسان لینے کی صورت میں بدلے میں احسانات کرنا پڑتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے ایران پر اپنے حملے معطل کیے تھے، تاہم آپریشن کے تحت بحری ناکہ بندی جاری رکھی گئی ہے۔ ایران نے جواب میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک محدود رہے گی جب تک امریکی ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی۔صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے مذاکرات سے انکار کیا تو امریکا کا صبر ختم ہو جائے گا اور ممکنہ طور پر دوبارہ فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش پر صبر ختم ہو رہا ہے،ٹرمپ کا ایران کو انتباہ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں