ایران جنگی منصوبے پر ٹرمپ ناراض، وزیر دفاع سے جواب طلب

ایران جنگی منصوبے پر ٹرمپ ناراض، وزیر دفاع سے جواب طلب

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناراضی سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کیمپ ڈیوڈ میں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے مبینہ طور پر سوال کیا کہ انہیں گولہ بارود کی کمی سے متعلق مکمل معلومات کیوں فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث ایران کے خلاف فوجی آپشنز محدود ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ گفتگو کابینہ اجلاس کے دوران ہوئی، جہاں ٹرمپ نے اسلحہ ذخائر کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے گائیڈڈ میزائلوں اور فضائی دفاعی نظام کے انٹرسیپٹرز کی کمی بھی بڑی کارروائیوں میں رکاوٹ بنی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر دفاع نے صورتحال کا دفاع کرتے ہوئے اس کمی اور صدر کو مکمل آگاہ نہ رکھنے کی ذمہ داری اپنے نائب اسٹیفن فینبرگ پر عائد کی۔اس واقعے کو صدر ٹرمپ اور وزیر دفاع کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر درست نہیں اور صدر کو وزیر دفاع پر مکمل اعتماد ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.