ترکیے خبر

ٹر مپ نےایران کی جنگ بندی تجاویز مسترد کر دی

ٹر مپ نےایران کی جنگ بندی تجاویز مسترد کر دی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے سے متعلق پیش کی گئی حالیہ تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لیا ہے، تاہم یہ انہیں قابلِ قبول نہیں لگیں اور یہ مکمل طور پر مسترد کی جاتی ہیں۔امریکی صدر کے مطابق ایران کا جواب واشنگٹن کے لیے قابلِ قبول نہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان موجود اختلافات بدستور برقرار ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے اپنی جوابی تجاویز پاکستان کے ذریعے بطور ثالث امریکی حکام تک پہنچائی تھیں۔