واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن اور مالیاتی فراڈ کے خلاف نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے لیے مالیاتی نظام کے استعمال کو روکا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی محکمہ خزانہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی نگرانی مزید سخت کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بینک اکاؤنٹس بھی بند کیے جا سکیں گے جو غیر قانونی امیگریشن یا متعلقہ سرگرمیوں میں استعمال ہوں۔ ان کے مطابق یہ اقدام غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے کی حکومتی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔
ٹرمپ کا غیر قانونی امیگریشن اور مالیاتی فراڈ کے خلاف نیا ایگزیکٹو آرڈر
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں