ترکیہ خبر

ایران سے متعلق جنگی حکمتِ عملی پر ٹرمپ کی ہنگامی بیٹھک

ایران سے متعلق جنگی حکمتِ عملی پر ٹرمپ کی ہنگامی بیٹھک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت ایران سے متعلق جنگی منصوبوں پر اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف عسکری اور سفارتی آپشنز پر غور کیا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں امریکی نائب صدر، وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایران جنگ کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ آئندہ اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور امریکا اس جنگ کو جلد ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے جوہری صلاحیت حاصل کی تو وہ سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے، اسی لیے امریکا اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان موجود ہے اور آئندہ چند روز میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔