ٹرمپ نے خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دیدیا

ٹرمپ نے خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دیدیا

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امریکا کی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا۔ٹرمپ نے ابراہام لنکن، جارج واشنگٹن، فرینکلن ڈی روزویلٹ، ووڈرو ولسن، تھامس جیفرسن اور اینڈریو جیکسن کو بھی عظیم امریکی صدور کی فہرست میں شامل کیا۔انہوں نے تھیوڈور روزویلٹ، گروور کلیولینڈ، جان ایڈمز اور جیمز پولک کو عظیم صدور کے قریب ترین قرار دیا۔امریکی صدر نے بل کلنٹن سمیت 12 صدور کو اوسط درجے کا قرار دیا، جبکہ 6 صدور کو اوسط سے بھی کم درجہ دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن، بارک اوباما، جمی کارٹر، یولیسس گرانٹ اور وارن ہارڈنگ کو ناکام صدور کی فہرست میں شامل کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.