ترک ڈرامے ایک ارب ناظرین تک پہنچ گئے، عالمی اثرات نمایاں

ترک ڈرامے ایک ارب ناظرین تک پہنچ گئے، عالمی اثرات نمایاں

استنبول( کلچر ڈیسک) ترکیہ کے ٹی وی ڈراموں کے عالمی اثرات اور ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں حکام اور شوبز صنعت سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔ترکیہ کے شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام تقریب میں سربراہِ اطلاعات برہان الدین دوران نے بتایا کہ ترک ڈرامے 170 سے زائد ممالک میں ایک ارب سے زیادہ ناظرین تک پہنچ رہے ہیں، جبکہ ترکیہ دنیا کے تین بڑے ٹی وی ڈرامہ برآمد کنندگان میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ 2000 کی دہائی کے آغاز میں ترک ڈراموں کی برآمدات تقریباً ایک کروڑ ڈالر تھیں، جو اب ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہیں۔ ان کے مطابق ترک ڈراموں کی عالمی مقبولیت ثقافتی غلبے کی کوشش نہیں بلکہ اپنی کہانیاں دنیا تک پہنچانے کی صلاحیت کا اظہار ہے۔وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے کہا کہ ترک ڈرامے محض معاشی فائدے تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے ترکیہ کی زبان، ثقافت، کھانوں اور سیاحتی مقامات میں عالمی دلچسپی بڑھا کر ایک اہم قومی اثاثے کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.