سبینہ علیوا دوبارہ آذربائیجان کی محتسبِ اعلیٰ منتخب
باکو ( تر کیہ خبر) آذربائیجان کی قومی اسمبلی نے 3 نومبر کو منعقدہ اجلاس میں ملک کے نئے محتسب کے انتخاب کا معاملہ زیر بحث لاتے ہوئے موجودہ محتسب سبینہ علیوا کو دوبارہ اس منصب پر منتخب کرلیا۔آذرتاج کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سربراہ زاہد اوروج نے امیدواروں کے بارے میں ارکان کو آگاہ کیا، جس کے بعد ووٹنگ کے ذریعے سبینہ علیوا کے دوبارہ انتخاب کی منظوری دی گئی۔