آذربائیجان اور ازبکستان کے درمیان دائمی دوستی کے معاہدے کی منظوری
باکو (تر کیہ خبر) آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے ازبکستان کے ساتھ دائمی دوستی کے معاہدے کی توثیق کردی۔آذرتاج کے مطابق یہ معاملہ 3 نومبر کو منعقدہ پارلیمانی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا، جس میں معاہدے کی منظوری دی گئی۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ 23 اگست 2026 کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں طے پایا تھا۔