صدر الہام علییف سے کینیا کے نئے سفیر کی ملاقات، سفارتی اسناد پیش
باکو ( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے 3 نومبر کو ملک میں تعینات کینیا کے نئے سفیر جان مینا موانگی سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنی سفارتی اسناد صدر کو پیش کیں۔آذرتاج کے مطابق ملاقات کے دوران صدر الہام علییف نے کینیا کے سفیر سے گفتگو کی اور کینیا کے صدر ولیم ساموئی روٹو کے دورۂ آذربائیجان کو خوشگوار انداز میں یاد کیا۔انہوں نے کینیا کے صدر سے آذربائیجان میں ہونے والی ملاقاتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے پلیٹ فارم پر دونوں رہنماؤں کے رابطوں کا بھی ذکر کیا۔