ترکیہ کا سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے شامیوں کیلئے ویزا ختم کرنے کا اعلان

ترکیہ کا سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے شامیوں کیلئے ویزا ختم کرنے کا اعلان

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے شامی شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی ہے۔ سرکاری گزٹ میں شائع صدارتی فیصلے کے مطابق ویزا استثنیٰ کے تحت شامی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 180 روزہ مدت میں زیادہ سے زیادہ 90 دن تک سیاحتی مقاصد کے لیے ترکیہ میں قیام کرسکیں گے، جبکہ ٹرانزٹ سفر کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔یہ فیصلہ صدر رجب طیب اردوان نے 27 اگست کو جاری کیا، جو غیر ملکیوں اور بین الاقوامی تحفظ سے متعلق ترکیہ کے قانون کی دفعہ 18 کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.