پولینڈ سے شکست کے باوجود ترکیہ والی بال چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گیا

پولینڈ سے شکست کے باوجود ترکیہ والی بال چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گیا

استنبول( تر کیہ خبر) 2026 خواتین یورپی والی بال چیمپئن شپ میں ترکیہ کو پولینڈ کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کے باوجود اگلے مرحلے میں رسائی مل گئی۔استنبول کے سِنان ایر دم اسپورٹس ہال میں کھیلے گئے میچ میں ترکیہ نے پہلا سیٹ 25-15 سے جیتا، تاہم پولینڈ نے اگلے دو سیٹ 25-21 اور 25-22 سے اپنے نام کرکے برتری حاصل کرلی۔ترکیہ نے چوتھا سیٹ 25-16 سے جیت کر مقابلہ فیصلہ کن پانچویں سیٹ تک پہنچایا، جہاں پولینڈ نے 15-10 سے کامیابی حاصل کرکے پول اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ترکیہ پول اے میں دوسرے نمبر پر رہا اور اب راؤنڈ آف 16 میں آذربائیجان کے مدمقابل ہوگا۔ اس میچ کی تاریخ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔خواتین یورپی والی بال چیمپئن شپ کا فائنل 6 ستمبر کو استنبول میں کھیلا جائے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.