میسی نے 49 واں ٹیم اعزاز جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
باکو( سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنے کیریئر کا 49 واں ٹیم اعزاز حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔میسی نے اپنی امریکی کلب انٹر میامی کو کیمپیونز کپ کا فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فیصلہ کن مقابلے میں انٹر میامی نے میکسیکو کے کلب کروز ازول کو دو، صفر سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔اس کامیابی کے ساتھ میسی نے سب سے زیادہ ٹیم ٹائٹل جیتنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس فہرست میں سابق برازیلین اور بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی دانی الویش 45 اعزازات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔کروز ازول کے خلاف میچ میں گول کرنے والے میسی نے ایک اور سنگ میل بھی عبور کیا۔ وہ امریکی فٹبال لیگ کی تاریخ میں تمام مقابلوں میں اپنی ٹیم کے لیے 100 گول مکمل کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 155 میچوں میں انجام دیا۔