ترکیہ میں کیپیٹل مارکیٹس بورڈ کی نئی قیادت مقرر
استنبول ( تر کیہ خبر) ترکیہ نے ٹیکس انسپیکشن بورڈ کے سربراہ محسن آتجی کو کیپیٹل مارکیٹس بورڈ (CMB) کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ سرکاری گزٹ کے مطابق ہفتے کے روز تقرری کا اعلان کیا گیا۔ایرسن بشار اکمکچی کو بورڈ کا نائب چیئرمین جبکہ یاسمین گیریجی کو رکن مقرر کیا گیا ہے۔محسن آتجی ٹیکس قوانین کے نفاذ کے شعبے میں 23 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اکتوبر 2023 میں ٹیکس انسپیکشن بورڈ کی سربراہی سنبھالی تھی۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ملک کی بڑی کمپنیوں کے مالیاتی آڈٹ اور پیچیدہ کارپوریٹ و مالیاتی تحقیقات کی نگرانی بھی کی۔ وہ امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی سے ڈیولپمنٹ پالیسی میں ماسٹرز ڈگری رکھتے ہیں۔نائب چیئرمین ایرسن بشار اکمکچی نے امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی سے مالیاتی معاشیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔بورڈ کی نئی رکن یاسمین گیریجی یورپی بینک برائے تعمیر نو و ترقی کے بورڈ میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں، جہاں وہ ترکیہ، رومانیہ، آذربائیجان، مالدووا، کرغز جمہوریہ اور الجزائر کی نمائندگی کرتی تھیں۔