صدر اردوان کی منگل کو جنوبی کوریا کےہم منصب سے اہم ملاقات ہوگی

صدر اردوان کی منگل کو جنوبی کوریا کےہم منصب سے اہم ملاقات ہوگی

سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کی دعوت پر پیر کو دارالحکومت سیول پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال سیونگنام کے سیول ایئر بیس پر کیا گیا۔جنوبی کوریا کے وزیر تجارت پارک جنگ سونگ نے صدر اردوان اور خاتون اول امینہ اردوان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر جنوبی کوریا میں ترکیہ کے سفیر فاتح یلدز اور ان کی اہلیہ نسرین یلدز بھی موجود تھیں۔صدر اردوان کے ہمراہ وزیر خارجہ حاکان فیدان، وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار، وزیر دفاع یشار گولر، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجیر، جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نائب چیئرمین و سربراہ صحت پالیسیز خلیل یرے باکان اور سیکریٹری دفاعی صنعتیں ہالوک گورگن بھی دورے پر ہیں۔دورے کے دوران صدر اردوان منگل کو جنوبی کوریا کے ہم منصب لی جے میونگ سے باضابطہ ملاقات کریں گے۔ ان کا یہ دورہ 4 نومبر تک جاری رہے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.