اسلامی دنیا میں اتحاد، اختلافات ختم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، اردوان

اسلامی دنیا میں اتحاد، اختلافات ختم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، اردوان

استنبول( تر کیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انقرہ اتحاد مضبوط بنانے اور اسلامی دنیا کے اندر اختلافات کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں اردوان نے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہوکر اپنے حقوق کا دفاع اور خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ترک صدر نے صہیونیت کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے اور لبنان میں جاری صورتحال پر عالمی برادری کا ردعمل ناکافی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی شدید مشکلات کے باوجود بنیادی ضروریات سے محروم زندگی گزار رہے ہیں اور دنیا کی خاموشی نے وہاں کے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت اشتعال انگیز اقدامات کے ذریعے اپنے پڑوسی ممالک سے شروع کرتے ہوئے پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.